ابنا: فاطمہ آلیا نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ملت ایران نے نویں پارلیمانی انتخابات میں شرکت کرکے پابندیاں لگانے والے ملکوں کو ٹھوس جواب دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس الیکشن میں عوام نے گذشتہ انتخابات سے زیادہ شرکت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت سے اسلامی نظام کے وقار میں اضافہ ہوا ہے اور اس سے عالمی سطح اور پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ مذاکرات میں ایران کو برتری حاصل ہوگي۔
محترمہ آلیا نے کہا کہ یورپی یونین نے ایران کے ساتھ مذاکرات کو ملتوی کرکے شاید انتخابات کے کسی اور نتیجے کی توقع کی تھی لیکن ایرانی عوام نے انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے اپنی اسلامی حکومت کو برتری عطاکی ہے جس سے وہ عالمی نظام اور پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ مذاکرات میں برتر پوزیشن میں رہے گا۔ قابل ذکرہے جمعہ دو مارچ کو ایران میں عام انتخابات ہوئےتھے جن میں پینسٹھ فیصد سے زائد راے دہندگان نے ووٹ ڈالا ہے۔....... /169